ایرانی جنرل فدوی نے کہا ہے کہ امریکہ جنگ بندی کے لیے کوشاں ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے 58 بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی فوج کے جنرل فدوی نے کہا ہے کہ اگر دشمن نے جنگ جیتی ہوتی تو دنیا کو ثالثی کے لیے جمع نہ کرتا۔ جنرل فدوی نے ایرانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل سے جنگ بندی کا اعلان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے 58 بحری جہاز تباہ کر دیے گئے ہیں اور امریکہ جنگ جیت چکا ہے، لیکن نکلنے کی جلدی نہیں ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں نہ ہٹائیں تو بڑی فوجی کارروائی کی جائے گی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہر دو سال بعد ایران کے خلاف کارروائی نہیں کرنی چاہیے اور فوری یہ نہیں کہنا چاہیے کہ ہم جیت گئے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک گھنٹے میں جیت چکے۔












