امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ جیت چکے، لیکن جلدی نکلنا نہیں چاہتے، تیل بحران میں 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کینٹکی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینٹکی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے گزشتہ 11 دنوں میں ایران کے 58 بحری جہاز تباہ کر دیے اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں، لیکن جلدی نکلنا نہیں چاہتے جب تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہو جاتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیل بحران کی صورتحال میں آئی ای اے نے پٹرولیم ذخائر سے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی محکمہ توانائی کو اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر سے 172 ملین بیرل جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جس کی فراہمی میں تقریباً 120 دن لگیں گے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں خلیجی ممالک کی جانب سے ایران کے حملوں کی مذمت کی گئی، مسودے کی حمایت میں 13 ووٹ ڈالے گئے۔












