افغانستان میں دہشتگردی سے خطے کے امن کو خطرہ،اقوام متحدہ میں چین کا بیان

چین کے مندوب نے افغانستان میں دہشتگردی کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا، طالبان سے دہشتگرد عناصر کے خاتمے کا مطالبہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغانستان میں دہشتگردی سے خطے کے امن کو خطرہ: اقوام متحدہ میں چین کا بیان

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کونگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیمیں خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دہشتگرد کارروائیوں سے پڑوسی ممالک اور چینی شہریوں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

فو کونگ نے طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود تمام دہشتگرد عناصر کا مکمل خاتمہ کرے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے بھارت اور افغان نمائندوں کے بیانات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے شواہد فراہم کیے ہیں کہ بھارت دہشتگرد گروپوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی بھڑکانے کی اپنی پالیسی ترک کرے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان کے نام نہاد نمائندے حقیقت میں کسی کی نمائندگی نہیں کرتے، یہ صرف اپنے آپ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں