امریکا کی جھوٹی خبروں سے عالمی منڈیوں پر اثرات: عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی حکام پر عالمی منڈیوں کو متاثر کرنے کیلئے جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام عائد کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کی جھوٹی خبروں سے عالمی منڈیوں پر اثرات: عباس عراقچی

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی حکام پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عالمی منڈیوں کو متاثر کرنے کے لئے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ یہ اقدامات امریکی عوام پر مسلط کی گئی شدید مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ عالمی منڈیوں کو تاریخ کی سب سے بڑی قلت کا سامنا ہے، جو عرب ممالک کی تیل پابندی، ایران کے اسلامی انقلاب اور کویت پر حملے کے دوران پیدا ہونے والی قلتوں سے بھی زیادہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں