وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں آپریشن امریکی مقاصد کی تکمیل تک جاری رہے گا۔ امریکی صدر نے ایران کو سنگین نتائج کی وارننگ دی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک امریکی صدر کے طے شدہ مقاصد پورے نہیں ہوجاتے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں کسی جہاز کو تحفظ فراہم نہیں کیا ہے اور صدر ٹرمپ اور توانائی کی ٹیم مارکیٹ کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اہداف تیزی سے حاصل کیے جائیں گے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایران کے ساتھ 10 روزہ جنگ میں 140 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق اسرائیل ایران امریکا جنگ میں 150 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 9669 شہری مقامات تباہ ہوچکے ہیں۔
امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ ایران کو سرنگیں بچھانے پر ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔












