آبنائے ہرمز کی بندش کا تسلسل عالمی تیل منڈیوں کے لیے تباہ کن نتائج لا سکتا ہے۔ سعودی تیل کمپنی ارامکو

ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کی بندش کا تسلسل عالمی تیل منڈیوں کے لیے تباہ کن نتائج لا سکتا ہے، آرامکو کا انتباہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی تیل منڈیوں پر تباہ کن اثرات

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی آرامکو نے خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کی بندش کا تسلسل عالمی تیل منڈیوں کے لیے تباہ کن نتائج لا سکتا ہے۔ آرامکو کے سی ای او امین الناصر نے کہا کہ یہ خطے کی تیل و گیس صنعت کو درپیش بڑا بحران ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بندش جتنی طویل ہوگی، عالمی معیشت پر اس کے اثرات اتنے ہی شدید ہوں گے۔ مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں، جو 2022 کے بعد بلند ترین سطح تھی۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد کی کمی آئی، جبکہ عالمی اسٹاک مارکیٹس نے مثبت ردعمل دیا۔ امریکی خام تیل 11 فیصد کی کمی کے بعد 84.35 ڈالر فی بیرل اور برطانوی برینٹ کروڈ 10.51 فیصد کمی کے بعد 88.74 ڈالر فی بیرل فروخت ہو رہا ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عراق اور کویت نے بھی یومیہ تیل پیداوار میں نمایاں کمی کر دی ہے، جس سے عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں