ایران نے امریکی صدر کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے آبنائے ہرمز پر جنگ کی وارننگ دی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاشور سے محبت کرنے والی قوم کو کھوکھلی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا۔
علی لاریجانی نے واضح کیا کہ پہلے بھی کئی لوگوں نے ایسے دعوے کیے لیکن ناکام رہے، انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ کو خود نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز یا تو سب کے لیے خوشحالی کی گزرگاہ ہوگی یا جنگ پسندوں کے لیے شکست کی۔
یہ بیان امریکی صدر کی جانب سے ایران کو دھمکی کے بعد آیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو بند رکھا تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔












