عظمیٰ بخاری کا سہیل آفریدی کو قانونی مطالعے کا مشورہ

عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کو قانونی مطالعے کا مشورہ دیا اور مریم نواز کے جیل ملاقاتوں میں مداخلت نہ کرنے کی وضاحت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں قانون کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جیلوں میں قیدیوں کی ملاقاتوں سے کوئی تعلق نہیں اور وہ کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان سے ہفتے میں دو دن ملاقاتیں ہوتی ہیں اور بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی 420 اور فیملی کی 189 ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل رولز کے مطابق سیاسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہوتی اور جیل سپرنٹنڈنٹ اس حوالے سے فائنل اتھارٹی ہوتا ہے، جبکہ بشریٰ بی بی کے اہلخانہ کی ملاقاتیں الگ ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سہیل آفریدی 9 مئی کے سزا یافتہ مجرمان کے ساتھ کھڑے ہوکر جلسے کرتے ہیں اور سرکاری افسران کو دھمکیاں دیتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں