روسی سفیر نے اعلان کیا ہے کہ روس، امریکا و اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت کر رہا ہے۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روسی سفیر اینڈری کیلن نے کہا ہے کہ ہم امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کے ساتھ ہیں۔ روسی سفیر نے مزید کہا کہ مغربی ممالک صرف ایران کو قصوروار ٹھہرا رہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے پہلے ایران پر حملہ کیا۔
روس نے اس تنازع میں غیر جانبدار نہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایران کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ روسی سفیر کے مطابق ایران صرف حملوں کا جواب دے رہا ہے اور سب سے بہتر صورت حال یہ ہے کہ جنگ فوری طور پر ختم کی جائے۔














