سعودی عرب کی پہلی بار ایران کو جوابی حملے کی دھمکی

سعودی عرب نے پہلی بار ایران کو جوابی حملے کی دھمکی دی ہے، جبکہ ایران امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب کی پہلی بار ایران کو جوابی حملے کی دھمکی

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے دوران سعودی عرب نے پہلی بار ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر مملکت پر حملے جاری رہے تو جوابی کارروائی کی جائے گی۔ سعودی عرب نے ایران کو سفارتی حل کی حمایت کا یقین دلایا، لیکن خبردار کیا کہ حملوں کی صورت میں ریاض جوابی حملہ کرے گا۔

سعودی ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک نے فی الحال امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، تاہم ضرورت پڑنے پر سعودی عرب اپنے فوجی اڈے امریکی افواج کو استعمال کرنے دے سکتا ہے۔

ایران کا موقف ہے کہ وہ خلیجی ممالک نہیں بلکہ امریکی اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے اور خطے میں امریکی فوجی اڈے بند کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں