نرگس فخری کو شوہر ٹونی بیگ نے رولز روئس تحفہ دی، جس پر شوبز ستاروں نے تبصرے کیے۔
لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اداکارہ نرگس فخری کو ان کے شوہر ٹونی بیگ نے سالگرہ پر نیلی رنگ کی قیمتی رولز روئس تحفے میں دی، جس کی تصاویر نرگس نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ اس گاڑی کی قیمت تقریباً 10 کروڑ 30 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
نرگس نے اپنی سالگرہ اکتوبر میں منائی تھی مگر تحفہ نومبر میں وصول کیا، جس پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگلے سال کا تحفہ کیا ہوگا۔ ان کی پوسٹ پر شوبز ستاروں نے تبصرے کیے، جن میں ایکتا کپور اور ترن منسکانی شامل ہیں۔
نرگس اور ٹونی بیگ نے لاس اینجلس میں سادگی سے شادی کی تھی، جس کی خبریں فرح خان کے ایک انٹرویو کے بعد مزید تقویت پکڑ گئیں۔ ٹونی، مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں اور کاروباری شخصیت ہیں۔
نرگس فخری حال ہی میں ملپ زاوری کی فلم مستی 4 میں نظر آئیں اور اس سے قبل ہاؤس فل 5 کا بھی حصہ بنی تھیں۔















