بولی ووڈ میں کنگنا اور تاپسی کی لفظی جنگ، کنگنا نے تاپسی کو ‘سستی کاپی’ قرار دیا

بولی ووڈ کی دو مشہور اداکاراؤں کے درمیان لفظی جنگ، کنگنا نے تاپسی کو ‘سستی کاپی’ کہا۔ تنازع کی ابتدا 2019 میں ہوئی تھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بولی ووڈ میں کنگنا اور تاپسی کی لفظی جنگ، کنگنا نے تاپسی کو 'سستی کاپی' قرار دیا

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بولی ووڈ کی دو مشہور اداکاراؤں کنگنا رناوت اور تاپسی پنوں کے درمیان ایک بار پھر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔ تاپسی نے حالیہ انٹرویو میں کنگنا کے ساتھ پرانی تلخیوں پر بات کی جس کے بعد کنگنا نے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

تاپسی نے انٹرویو میں کہا کہ وہ کبھی کنگنا سے نہیں ملی ہیں، اور ان کے درمیان کوئی صلح نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری باتیں ہماری تربیت کو ظاہر کرتی ہیں اور ہر کوئی دیکھ سکتا ہے کہ کون کس پس منظر سے آیا ہے۔

تاپسی نے سیاست میں آنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں رکھتیں اور فلمی دنیا میں مزید کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

کنگنا نے تاپسی کے بیانات پر غصہ ظاہر کرتے ہوئے انہیں ‘سستی کاپی’ کہا اور ان کے والدین پر طنزیہ حملہ کیا۔ کنگنا نے کہا کہ میڈیا میں سرخیوں کے لیے ہمیشہ ان کا نام استعمال کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ کنگنا اور تاپسی کا تنازع 2019 میں شروع ہوا تھا جب کنگنا کی بہن نے تاپسی پر نقل کا الزام لگایا تھا۔ 2020 میں بھی اقربا پروری کی بحث میں دونوں کے درمیان بیان بازی ہوئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں