مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب، عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب، نومبر میں پورٹو ریکو میں عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب، عالمی مقابلے میں شرکت کریں گی

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ نومبر میں پورٹو ریکو میں ہونے والے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

مصباح ارشد کی تاج پوشی کی تقریب منیلا، فلپائن میں فلمائی گئی۔ یہ تقریب 18 اور 19 اگست کو یوٹیوب پر جاری کی گئی۔ ان کی کامیابی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

مصباح ارشد نے کہا ہے کہ وہ عالمی مقابلے کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز کر چکی ہیں۔ ان کا مقصد پاکستان کی خوبصورتی، ثقافت اور تشخص کو نمایاں کرنا ہے۔

یاد رہے کہ مس یونیورس کا عالمی مقابلہ اپنی 60ویں سالگرہ پر منعقد ہو رہا ہے۔ اس سال مقابلے میں 130 امیدوار شرکت کریں گے۔

مصباح ارشد کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ جرمنی میں نفسیات کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے 2023 میں مس پاکستان ورلڈ کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں