ایبٹ آباد میں گاڑی کھائی میں گرنے سے طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، ریسکیو میں مشکلات

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ایبٹ آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایبٹ آباد کے قریب بیرن گلی کے مقام پر ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں دو انٹر کی طالبات بھی شامل تھیں۔

حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ گاڑی ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جاگری۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا ذوالفقار اور زبیر، دو بہنیں، ڈرائیور یاسر خلیل اور اختر شامل ہیں۔

کھائی کی گہرائی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت کوششوں میں مصروف ہیں۔ حادثے کے کئی گھنٹے بعد بھی ریسکیو ٹیموں کے نہ پہنچنے پر مقامی افراد میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں