ایران پر حملے سے رجیم تبدیلی ممکن نہیں۔ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ

امریکی انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق ایران میں بڑے حملے سے حکومت نہیں بدلے گی، فوجی اور مذہبی قیادت مضبوط ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی انٹیلیجنس: ایران میں حملے سے حکومت نہیں بدلے گی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے پر حملے بھی ایران کی موجودہ حکومت کو ختم نہیں کر سکتے۔ نیشنل انٹیلیجنس کونسل کی رپورٹ بتاتی ہے کہ ایران کی فوجی اور مذہبی قیادت مکمل کنٹرول میں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کی صورت میں ایران کی قیادت متعین پروٹوکول کے مطابق ردعمل دے گی۔ امریکی حکام کے مطابق ایران میں عوامی بغاوت یا حکومتی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی مہم کی دھمکی دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کی قیادت امریکی سامراج کے خلاف مزاحمت کو اصولی سمجھتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں