اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان نے ایران جنگ کے بعد کہا کہ یو اے ای مضبوط ہے اور ہر شخص کی حفاظت کریں گے۔
ابوظبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے ایران جنگ کے بعد عوامی سطح پر پہلا بیان دیا ہے۔ ابوظبی کے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے دوران اماراتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یو اے ای آسان شکار نہیں، ہم مضبوط قوت اور پختہ عزم رکھتے ہیں اور دبئی سمیت ساتوں ریاستوں میں موجود ہر شخص کی حفاظت کریں گے۔
انہوں نے مسلح افواج، سکیورٹی اداروں اور قومی اداروں کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور امارات سے محبت کرنے والے شہریوں اور رہائشیوں کی تعریف کی۔
اماراتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام میزائل خطرات کا جواب دے رہے ہیں اور شہریوں کو محفوظ مقام پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔













