ایران کا امریکہ کو آبنائے ہرمز میں بحری جہاز بھیجنے کا چیلنج

ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کو چیلنج کیا کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہاز بھیج کر دکھائیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا امریکہ کو آبنائے ہرمز میں بحری جہاز بھیجنے کا چیلنج

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمت ہے تو آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہاز بھیج کر دکھائیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ اپنے بحری جہاز بھیج کر آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزارے۔

یہ بیان امریکی صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

آبنائے ہرمز دنیا کے اہم تیل بردار بحری راستوں میں شامل ہے جہاں سے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کا تیل عالمی منڈیوں تک پہنچتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں