جرمنی نے ایران میں حکومت گرانے یا جنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا۔ چین نے خطے کی کشیدگی پر تشویش ظاہر کی، سعودی عرب کی سفارتی کوششوں کی حمایت۔
برلن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈیفل نے کہا ہے کہ جرمنی ایران میں حکومت گرانے یا کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔
چین نے بھی خطے کی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے روس، ایران، عمان، فرانس، اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت مسائل حل کرنے اور مذاکرات کی جانب واپس آنے پر زور دیا ہے۔
سعودی عرب نے بھی ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کی ہے۔ روس نے کابل اور اسلام آباد سے فوجی تصادم سے گریز کی اپیل کی ہے اور باہمی احترام کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی تجویز دی ہے۔













