پی آئی اے کے ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

پی آئی اے کے فضائی میزبان آصف نجم کینیڈا میں لاپتا، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی آئی اے کے فضائی میزبان آصف نجم مبینہ طور پر کینیڈا میں لاپتا ہو گئے ہیں۔ آصف نجم لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز کے ذریعے 16 نومبر کو کینیڈا پہنچے تھے اور انہیں 19 نومبر کو ٹورنٹو سے لاہور واپس آنا تھا، لیکن وہ ہوٹل سے غائب ہوگئے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق آصف نجم نے طبیعت کی ناسازی کا عذر پیش کرتے ہوئے رابطہ نہیں کیا اور ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز پر رپورٹ نہیں کیا۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق اس سے پہلے بھی پی آئی اے کے متعدد ملازمین بیرون ملک لاپتا ہو چکے ہیں۔ اگر فضائی میزبان غیر قانونی طور پر غائب ہوا ہے تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں