اسلام آباد میں سیون اسٹار ہوٹل اور کنونشن سینٹر کی تعمیر کا فیصلہ

اسلام آباد میں سیون اسٹار ہوٹل اور جدید کنونشن سینٹر کی تعمیر کا فیصلہ، 19 ارب 37 کروڑ روپے لاگت سے منصوبہ مکمل ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلا سیون اسٹار ہوٹل اور نیا کنونشن سینٹر تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ تمام منصوبے اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں گے۔ نئے کنونشن سینٹر میں ایکسپو اور ایگزیبیشن مرکز بھی شامل ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق 19 ارب 37 کروڑ روپے لاگت سے جدید کنونشن سینٹر 18 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، جو قومی اور بین الاقوامی تقریبات کا مرکزی مقام بنے گا۔ 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس نئے کنونشن سینٹر میں ہی ہوگا۔

سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کے لیے بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سی ڈی اے نے عالمی فرموں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یا جوائنٹ وینچر کے تحت منصوبہ مکمل کرنے کی دعوت دی ہے۔ ریڈ زون میں بننے والے ہوٹل میں عالمی معیار کے کانفرنس ہال، سیمینار ہال، بینکوئٹ ہال اور ملٹی اسٹوری پارکنگ سمیت جدید سیکیورٹی سسٹمز نصب کیے جائیں گے۔ ہوٹل کے لیے عالمی ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں اسلام آباد کے مختلف مقامات پر 6 اسٹیل پیڈسٹرین برج تعمیر کرنے کی منظوری بھی دی گئی، جن پر 5 ارب چوہتر کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں