آئی اے ای اے نے چشمہ یونٹ 5 کے حفاظتی معاہدے کی منظوری دی، جس سے 1200 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز نے چشمہ یونٹ 5 کے حفاظتی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یہ منظوری پاکستان کے توانائی کے مستقبل کے لیے اہم سنگ میل ہے۔ چشمہ یونٹ 5 سے 1200 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور یہ 2030 تک فعال ہونے کی توقع ہے۔
بیان کے مطابق منصوبے کی تکمیل پر قومی گرڈ کو کاربن سے پاک بجلی کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ پاکستان اس وقت 3,530 میگاواٹ صلاحیت کے 6 جوہری پاور پلانٹس چلا رہا ہے۔
جوہری توانائی نے گزشتہ سال قومی بجلی پیداوار میں 18.3 فیصد اور مجموعی کاربن سے پاک بجلی میں 34 فیصد حصہ ڈالا۔













