اینڈرائیڈ فون میں وائی فائی سمبل کے پاس موجود تیر اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کنکشن کی نشاندہی کرتے ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کی اسکرین پر متعدد سمبلز ہوتے ہیں جو ڈیوائس کے بارے میں معلومات دیتے ہیں۔ ان سمبلز میں سے ایک وائی فائی یا موبائل ڈیٹا سمبل کے ساتھ موجود تیر ہے۔ یہ تیر عام طور پر اوپر نیچے کی جانب اشارہ کرتے ہیں اور ان کی رنگت سفید یا گرے ہوسکتی ہے۔
یہ تیر اینڈرائیڈ فون میں ایکٹیو ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کنکشن کے سگنل کو ظاہر کرتے ہیں۔ اگر تیر نیچے کی جانب سفید ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کچھ ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں، جبکہ اوپر کی جانب تیر بتاتا ہے کہ فون کچھ اپ لوڈ کر رہا ہے۔
یہ سمبلز اکثر ایک ساتھ متحرک ہوتے ہیں کیونکہ اینڈرائیڈ فون مسلسل گوگل سرور سے رابطے میں ہوتا ہے، یعنی ڈیٹا اپ لوڈ کر رہا ہوتا ہے۔















