یوٹیوب فیڈ میں شارٹس کو کیسے ڈس ایبل کریں؟ نیا فیچر متعارف

یوٹیوب نے صارفین کو شارٹس ویڈیوز سے بچنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس سے موبائل ایپس پر شارٹس فیڈ کو کنٹرول کرنا ممکن ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یوٹیوب فیڈ میں شارٹس کو کیسے ڈس ایبل کریں؟ نیا فیچر متعارف

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) یوٹیوب ویڈیوز کے ہب کے طور پر جانا جاتا ہے جہاں طویل مواد دیکھا جاتا رہا ہے۔ 2020 میں یوٹیوب نے ٹک ٹاک جیسی مختصر ویڈیوز کو شارٹس کے نام سے متعارف کرایا۔ اب صارفین کے لیے ان شارٹس کو فیڈ سے ڈس ایبل کرنا ممکن ہوگیا ہے۔

یوٹیوب نے حال ہی میں نئی ٹائم منیجمنٹ سیٹنگ متعارف کرائی جس کے ذریعے شارٹس ویڈیوز کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ یہ سیٹنگ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسز پر موجود ہے۔

اس کے لیے صارفین کو یوٹیوب ایپ میں یو ٹیب پر کلک کرکے سیٹنگز میں جانا ہوگا۔ وہاں ٹائم منیجمنٹ آپشن میں شارٹس فیڈ لمٹ کو 0 منٹ پر سیٹ کرنا ہوگا۔

اس فیچر کی اہمیت یہ ہے کہ صارفین کو شارٹس کے لت سے بچنے میں مدد ملے گی۔ اب ہوم فیڈ پر شارٹس سیکشن نظر نہیں آئے گا، جب تک کہ صارف خود سے اس کو ان ایبل نہ کرے۔

یاد رہے کہ یوٹیوب کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں یہ فیچر دستیاب نہیں ہے۔ یہ صرف موبائل ایپس پر ہی لاگو ہوگا، جس سے موبائل صارفین کو فائدہ ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں