ضمنی انتخابات میں فوج اور سول فورسز کی تعیناتی کا اعلان

ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کے لیے فوج اور سول فورسز تعینات؛ الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان یقینی بنانے کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی اسمبلی کے چھ اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے سیکیورٹی فورسز کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

فوج اور سول آرمڈ فورسز کے جوان 22 سے 24 نومبر تک انتخابی عمل کے دوران فرائض سرانجام دیں گے۔

الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کے مؤثر اور غیرجانبدار انتظامات کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے مجاز افسران کو خصوصی مجسٹریٹی اختیارات بھی دے دیے ہیں، تاکہ پولنگ اسٹیشنز پر نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری کارروائی ممکن ہو۔

سیکیورٹی اداروں کی تعیناتی سے ووٹرز کو پُرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کی حکومتی کوششوں میں مزید مضبوطی آئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں