وفاقی محستب نوید کامران بلوچ نے ایوان صدر میں حلف اٹھایا، ان کی تقرری 4 سال کے لیے ہوئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی محستب نوید کامران بلوچ نے ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں سیاسی، سماجی اور حکومتی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ نوید کامران بلوچ ایک سینئر ریٹائرڈ بیوروکریٹ ہیں جو گریڈ 22 میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ پاکستان کے سابق کابینہ سیکرٹری، فنانس سیکرٹری، خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری اور ورلڈ بینک میں پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے فروری 2026 میں وزیراعظم کی ایڈوائس پر نوید کامران بلوچ کی تقرری کی منظوری دی تھی۔ یہ تقرری 4 سال کے لیے کی گئی ہے، جس کی مدت کا آغاز حلف اٹھانے کی تاریخ سے ہوگا۔















