گلبدین حکمتیار نے طالبان حکومت کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے فوری انتخابات کا مطالبہ کیا۔
کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغانستان کے سابق وزیرِاعظم گلبدین حکمتیار نے طالبان حکومت کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔
حکمتیار نے افغان میڈیا رپورٹس میں کہا ہے کہ موجودہ سیاسی ڈھانچہ عوامی امنگوں کی نمائندگی نہیں کرتا، جس سے ملک میں بے چینی اور غیر یقینی صورتحال بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ طالبان نے افغانستان کو دہشت گرد تنظیموں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنا دیا ہے، جس سے ملک کی سلامتی خطرے میں ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کو مستقل سیاسی استحکام کی جانب لے جانے کے لیے فوری اصلاحات ضروری ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد سے سیاسی استحکام اور عوامی رائے دہی کے مسائل مسلسل زیر بحث ہیں۔











