ٹرمپ کا ایران حملے میں اسرائیل کا ہاتھ بڑھانے کا اعتراف

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے میں اسرائیل کا ہاتھ بڑھانے کا اعتراف کیا، روبیو کے بیان کی تردید کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا ایران حملے میں اسرائیل کا ہاتھ بڑھانے کا اعتراف

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وزیرخارجہ مارکو روبیو کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران پر حملے کے لیے اسرائیل کا ہاتھ بڑھایا گیا تو وہ میں نے کیا۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا کو اسرائیل نے جنگ میں نہیں دھکیلا۔

اس سے قبل وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ ایران پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں ایران کے امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا خدشہ تھا جس کی وجہ سے امریکا نے جنگ میں پہل کی۔

ڈیموکریٹک رکن کانگریس جواکھم کاسترو نے روبیو کے بیان کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں دھکیلا۔

ایران کی قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ ایران جنگ میں پہل نہیں چاہتا۔ ایران کے سرکاری حکام نے تاحال اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور مقاصد کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں