ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین مشہد میں کرنے کا فیصلہ

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی جبکہ ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین مشہد میں، مجتبیٰ نئے سپریم لیڈر

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین مشہد میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایران کے شہید انقلابی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت کے لیے تہران میں واقع امام خمینی مسجد میں 3 روزہ الوداعی تقریب آج رات 10 بجے سے شروع ہوگی۔ حکام کے مطابق تقریب مسلسل 24 گھنٹے جاری رہے گی تاکہ عوام آخری دیدار کر سکیں۔

سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ الوداعی تقریب 3 دن تک جاری رہے گی اور اس دوران عوام، سیاسی رہنما اور مختلف وفود مسجد میں آ کر تعزیت اور آخری دیدار کریں گے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ عوامی شرکت کے لیے خصوصی انتظام بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین کے مکمل پروگرام کی تیاری جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنازے اور تدفین کے حوالے سے تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران میں قومی سطح پر سوگ منایا جا رہا ہے جبکہ ملک بھر میں تعزیتی تقریبات اور اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں