خلیجی ممالک کے میزائل انٹرسیپٹرز کا ذخیرہ ختم ہونے کا خدشہ

ایران کے حملوں کے بعد خلیجی ممالک کے انٹرسیپٹرز کا ذخیرہ ختم ہونے کا خدشہ ہے جبکہ یواے ای اور قطر نے ان خدشات کو مسترد کر دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خلیجی ممالک کے میزائل انٹرسیپٹرز کا ذخیرہ ختم ہونے کا خدشہ

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے مسلسل حملوں کے بعد خلیجی ممالک کے پاس میزائل اور ڈرون گرانے والے انٹرسیپٹرز کا ذخیرہ ختم ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرسیپٹرز کے استعمال کی رفتار دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ ایک ہفتے بعد ان ممالک کو انٹرسیپٹرز کی کمی کا سامنا ہوگا۔

یواے ای اور قطر نے انٹرسیپٹرز کی کمی سے متعلق خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس امریکی فوجی نظام کے ساتھ دنیا کے سب سے جدید فضائی دفاعی نظام موجود ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق یوکرین کی چار سالہ جنگ میں معاونت کے بعد پینٹاگون کے پاس بھی دفاعی نظام پیٹریاٹ کے میزائلوں کا ذخیرہ کم ہوتا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں