رمضان میں افطار کے لیے مزیدار تکہ ملائی بوٹی کی ترکیب

رمضان کے افطار کے لیے تکہ ملائی بوٹی ایک منفرد اور کریمی ڈش ہے، جسے بآسانی بنایا جا سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رمضان میں افطار کے لیے مزیدار تکہ ملائی بوٹی کی ترکیب

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رمضان المبارک کے دوران افطار میں مزیدار اور منفرد پکوان کی تلاش میں، تکہ ملائی بوٹی ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔ اس کریمی اور لذیذ ڈش کو بآسانی گھر میں تیار کیا جا سکتا ہے۔

اجزاء میں بون لیس چکن، دہی، ہرا دھنیا، پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، کالی مرچ، سرخ مرچ، زیرہ پاؤڈر، سفید مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ، لیموں کا رس، ملک کریم اور تیل شامل ہیں۔

ترکیب کے مطابق، چکن کو اچھی طرح دھو کر خشک کر کے دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور مصالحوں کے ساتھ میرینیٹ کریں اور کم از کم دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ پھر ایک پین میں تیل گرم کر کے پیاز کو گولڈن براؤن کریں اور چکن کے ساتھ پکائیں۔ آخر میں ملک کریم اور گرم مصالحہ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔

چکن ملائی بوٹی کو گرم نان یا چاول کے ساتھ سرو کریں تاکہ افطار کو خوشگوار بنایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں