سلمان خان کی جم میں لی گئی تصاویر وائرل، مداحوں میں تشویش

سلمان خان کی جم میں لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، کیپشن نے مداحوں کو متوجہ کرلیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سلمان خان کی جم میں لی گئی تصاویر وائرل، مداحوں میں تشویش

ممبئی: (رائیٹ ناؤنیوز) سپر اسٹار سلمان خان کی جم میں لی گئی تصاویر اور ان کی سوشل میڈیا پوسٹ بھارت میں وائرل ہوگئی ہیں۔ یہ تصاویر طلبہ تنظیموں کے احتجاج کے دوران سامنے آئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سلمان خان نے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان میں انہیں سفید تولیہ سر پر رکھے دیکھا جا سکتا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے: ‘جو ڈر گیا وہ مر گیا’، جس نے صارفین کی توجہ حاصل کی ہے۔

چند ہی گھنٹوں میں اس پوسٹ پر کئی ہزار تبصرے کیے جا چکے ہیں۔ لوگوں نے مختلف انداز میں اپنی رائے دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی ایک تقریب میں کمزور حالت میں نظر آنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں