چین کا ایران میں فوجی آپریشن فوری روکنے کا مطالبہ

چین نے ایران میں فوجی آپریشن فوری روکنے اور جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے کی اپیل کی ہے، جبکہ ایرانی جوہری مسئلے کے سفارتی حل کی امید ظاہر کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین کا ایران میں فوجی آپریشن فوری روکنے کا مطالبہ

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے ایران میں جاری فوجی آپریشن کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین کا مؤقف ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن فوری طور پر روکا جائے۔ چین تعمیری کردار ادا کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں انصاف کی بالادستی، امن کی جدوجہد اور جنگ روکنے کی کوشش کرے گا۔ چین کو ایرانی جنگ کے پڑوسی ممالک تک پھیلنے پر گہری تشویش ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فریقین ملٹری آپریشنز بند کریں اور جنگ کے پھیلنے کو روکیں۔ طاقت کا اندھا دھند استعمال ناقابل قبول ہے۔ ایران کے جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے جائز حق کو تسلیم کرتے ہیں اور ایرانی جوہری مسئلے کے سیاسی و سفارتی حل کی طرف لوٹنے کی امید رکھتے ہیں۔

ایرانی عوام موجودہ حکومت کا تختہ الٹ سکتے ہیں، مارکو روبیو نے کہا۔ اسی دوران پاسداران انقلاب نے اسرائیلی فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز پر میزائل حملے کا دعویٰ بھی کیا ہے، جیسا کہ اسرائیلی اخبار نے رپورٹ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں