کراچی میں سکیورٹی کے باعث اہم سڑکیں بند، ٹریفک جام

کراچی میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک جام ہو گیا ہے، متبادل راستوں کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں سکیورٹی کے باعث سڑکیں بند، ٹریفک جام

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اہم سڑکیں بند کر دی گئی ہیں جس سے شہر میں شدید ٹریفک جام ہو گیا ہے۔

ایم ٹی خان روڈ سے پی آئی ڈی سی روڈ اور مائی کولاچی روڈ ریلوے پھاٹک تک ٹریفک کے لیے بند ہیں، اس کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

بلاول ہاؤس اور کلفٹن سے جناح برج مائی کولاچی جانے والے ٹریفک کو بوٹ بیسن سے تین تلوار کا متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے، کلفٹن برج اور میٹروپول سے شاہین کمپلیکس کا راستہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق آئی سی آئی چوک ماڑی پور روڈ سے بوٹ بیسن جانے والے شہریوں کو جناح برج سے بائیں جانب آئی آئی چندریگر روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شارع فیصل سے جناح برج جانے والوں کو پی آئی ڈی سی سے آئی آئی چندریگر روڈ اختیار کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں