برطانوی وزیراعظم کا فضائی حملوں سے رجیم چینج کی مخالفت

برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ برطانیہ فضائی حملوں سے حکومت کی تبدیلی کی مخالفت کرتا ہے، تاہم امریکی درخواست پر فوجی اڈوں کے دفاعی استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانوی وزیراعظم کا فضائی حملوں سے رجیم چینج کی مخالفت

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ فضائی حملوں کے ذریعے کسی ملک میں حکومت کی تبدیلی پر یقین نہیں رکھتا۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی حملوں میں براہ راست حصہ نہ لینے کا فیصلہ اسی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

وزیراعظم اسٹارمر نے مزید کہا کہ حکومت فضائی حملوں کے ذریعے کسی ملک کی حکومت گرانے کی حمایت نہیں کرتی اور فوجی کارروائی میں شامل ہونے سے پہلے قانونی جواز یقینی بنانا ضروری ہے۔

برطانوی حکومت نے امریکی درخواست پر اپنے فوجی اڈوں کو دفاعی کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی ہے، جس پر وزیراعظم کو اندرونِ ملک سیاسی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی افواج کو برطانوی اڈوں سے ایران کے میزائل مقامات کے خلاف دفاعی کارروائیوں کی اجازت دی گئی ہے، جس پر برطانوی اپوزیشن نے تنقید کی جبکہ امریکی صدر نے برطانوی اڈے کے استعمال کی اجازت نہ دینے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں