خامنہ ای کے خلاف آپریشن صرف ایک دن میں مکمل کر لیا گیا۔ ٹرمپ کا دعویٰ

ٹرمپ نے کہا کہ خامنہ ای کے خلاف آپریشن ایک دن میں مکمل ہوا جبکہ اصل منصوبہ کئی ہفتوں کا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا دعویٰ: خامنہ ای کے خلاف آپریشن ایک دن میں مکمل

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف کیا جانے والا آپریشن صرف ایک دن میں مکمل کر لیا گیا۔ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی توقع سے تیز تھی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی قیادت کو ختم کرنے کا آپریشن اصل میں چار ہفتوں کا تھا لیکن یہ جلد مکمل ہو گیا۔ انہوں نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے بعض فیصلوں پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔

ٹرمپ نے بتایا کہ سی آئی اے کو ایرانی قیادت کی سرگرمیوں کی نگرانی کے دوران اہم معلومات ملی تھیں، جس کے بعد فوری کارروائی کی گئی۔ برطانیہ کے ڈیگو گارسیا فوجی اڈے کو استعمال نہ کرنے پر بھی انہوں نے ناراضی ظاہر کی۔

برطانوی حکومت نے ایران کے خلاف حملوں کے لیے اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، جو ماضی میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے انتہائی اہم رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں