اگر کسی عرب ملک کی جانب سے ایران پر حملہ ہوا تو مکمل جنگ کریں گے۔ عسکری تنظیم کا اعلان

ایران نے عرب ممالک کو خبردار کیا ہے کہ حملے کی صورت میں ان کے حکمرانوں کے محلات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ تہران میں اسرائیلی میزائل حملے سے ایمرجنسی سروسز کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی عرب ممالک کو حملے کی صورت میں جوابی وارننگ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی عسکری ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی عرب ملک کی سرزمین سے ایران پر حملہ ہوا تو جواباً ان ممالک کے حکمرانوں کے محلات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ بیان خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر دیا گیا ہے جبکہ خلیجی ممالک ایرانی حملوں کا جواب دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

دوسری جانب تہران میں صوبائی ایمرجنسی سروسز کی عمارت اسرائیلی میزائل حملے کا شکار ہو گئی، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق، اس حملے میں متعدد ایمرجنسی کارکن زخمی ہوئے، تاہم زیادہ تر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حکام نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد دی گئی اور صورتحال پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں