لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق چیف جسٹس کے خلاف فتویٰ کے دو مقدمات میں مولانا طاہر سیفی اور ریاض کو قید و جرمانے کی سزا سنائی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات میں دو ملزمان کو سزا سنائی۔
عدالت کے جج شاہد سکندر نے فیصلہ سناتے ہوئے کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے مولانا طاہر سیفی کو 32 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، ان پر شیخوپورہ تھانے میں مقدمہ درج تھا۔
دوسرے مقدمے میں ملزم ریاض کو 36 سال قید اور ساڑھے 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، ان کے خلاف مقدمہ چھانگا مانگا قصور میں درج تھا۔
یہ مقدمات سابق چیف جسٹس کے خلاف فتویٰ جاری کرنے کے الزامات پر درج کیے گئے تھے۔















