اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ کے حکم کو چیلنج

اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ کے حکم کو وکیل عیسٰی شاہ نے ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا؛ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے باعث نہ ہو سکی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ کے حکم کو چیلنج

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے حکم کو چیلنج کر دیا گیا۔ وکیل عیسٰی شاہ ایڈووکیٹ نے اس حکم کے خلاف درخواست دائر کی۔

ایم ٹیگ کے خلاف کیس آج چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں مقرر تھا، تاہم چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔ رجسٹرار آفس کیس کی آئندہ تاریخ دوبارہ جاری کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں