خلیج تعاون کونسل نے ایرانی جارحیت کے جواب میں اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک نے ایرانی جارحیت کے تناظر میں سخت مؤقف اپناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کریں گے اور جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان، قطر اور کویت کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ رکن ممالک اپنی علاقائی خودمختاری، شہریوں اور مقیم افراد کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔
بیان میں ایران کے مبینہ جارحانہ اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ خطے کے امن و استحکام کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔













