عمران خان نے آنکھ کے علاج کے لیے ہائیکورٹ سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی کی اجازت طلب کی ہے، ساتھ ہی ذاتی معالج کی رسائی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی آنکھ کے علاج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے اجازت طلب کی ہے۔
عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی کی اجازت مانگی گئی ہے۔
درخواست میں یہ بھی استدعا شامل ہے کہ علاج کے دوران عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم کو رسائی دی جائے تاکہ وہ طبی معائنے کی نگرانی کر سکیں۔














