امریکا نے ایران میں پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر سمیت 1000 سے زائد اہداف پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، اس میں بیلسٹک میزائل سائٹس اور بحری جہاز بھی شامل ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے ایران میں پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران میں 1000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے اور وہاں بڑے پیمانے پر فضائی حملے جاری ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ان اہداف میں پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر کے علاوہ آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورسز کے ہیڈ کوارٹر بھی شامل ہیں۔
مزید برآں، امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ ایرانی بیلسٹک میزائل سائٹس اور ایرانی بحریہ کے جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ حملے امریکا اور ایران کے درمیان تازہ ترین کشیدگی کے پس منظر میں کیے گئے ہیں، جس کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔














