ملک میں شدت پسندانہ احتجاج ملک دشمنوں کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ علما اکرام

علما اکرام نے خبردار کیا کہ شدت پسندانہ احتجاج ملک دشمنوں کو فائدہ پہنچا سکتا ہے، عوام کو تحمل سے کام لینا چاہئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک میں شدت پسندانہ احتجاج ملک دشمنوں کو فائدہ پہنچا سکتا ہے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) علما اکرام نے امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاج کے دوران خبردار کیا ہے کہ احتجاج کو شدت میں بدلنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے سے ملک دشمن عناصر کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

علما نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف حملے کی مذمت کی ہے اور ہر ممکن سفارتی و اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے، لہذا عوام تحمل کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور احتجاج کو پرامن رکھیں، توڑ پھوڑ سے گریز کریں کیونکہ قومی اتحاد اور استحکام ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں