امریکا و اسرائیل کی ایران کی تقسیم کی کوشش: علی لاریجانی

علی لاریجانی نے امریکا و اسرائیل پر ایران کی تقسیم اور لوٹنے کی کوششوں کا الزام لگایا اور عارضی قیادت کونسل کے قیام کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا و اسرائیل کی ایران کی تقسیم کی کوشش: علی لاریجانی

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کو تقسیم اور لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج عارضی قیادت کونسل قائم کی جائے گی۔

لاریجانی نے خبردار کیا کہ علیحدگی پسند گروپوں نے انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو انہیں سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت ایران کو تقسیم کر کے اپنی بقاء یقینی بنانا چاہتی ہے۔

علی لاریجانی نے الزام لگایا کہ امریکا اور صہیونی حکومت نے ایرانی عوام کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی خامنہ ای نے سادگی سے زندگی گزاری اور استعماری طاقتیں ہمیشہ وسائل کی لوٹ مار کے لیے آتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں