لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گاڑیوں کے دھوئیں کے مسئلے پر کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے نیلا گنبد پراجیکٹ میں تاریخی ورثے کے تحفظ کو سراہا اور کہا کہ بہاولپور میں فضائی معیار خراب ہونے کی بڑی وجہ ہیوی ٹریفک ہے۔
عدالت نے محکمہ ماحولیات کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ سڑکوں پر موجود رہیں تاکہ عوام احتیاط برتیں۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ سموگ کے خلاف اقدامات بے فائدہ ہیں جب تک گرد و غبار کو روکا نہیں جاتا۔
عدالت نے واسا کے میٹرز کے حوالے سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کی ہے اور سرکاری وکیل نے درختوں کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ لاہور میں ایل ڈی اے کے سڑکوں کی بحالی کے منصوبے کی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ 62 منصوبے جاری ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے کارروائی ایک ہفتے کے لئے ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ محکموں سے رپورٹس طلب کر لی ہیں۔














