ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں جہازرانی معطل کر دی ہے، جس سے عالمی منڈیوں پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں تمام جہازرانی فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اطلاع تک کسی بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہے اور تمام جہازوں کو گزرنے سے روک دیا گیا ہے۔ یہ ہدایت ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
آبنائے ہرمز عالمی تیل بردار جہازوں کی اہم گزرگاہ سمجھی جاتی ہے جہاں سے روزانہ بڑی مقدار میں خام تیل اور تجارتی سامان کی ترسیل ہوتی ہے۔ اس بندش کے عالمی منڈیوں پر اثرات ہو سکتے ہیں۔
حالیہ دنوں میں خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔














