روس نے ایران پر حملے کو غیر ذمہ دارانہ اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا

روس نے حملے کو بلااشتعال اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو بلانے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روس نے ایران پر حملے کو غیر ذمہ دارانہ اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روس کی سکیورٹی کونسل سے حالیہ صورتحال پر بات چیت کی ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے حملے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ بلااشتعال اور منصوبہ بندی کے تحت غیر ملکی خود مختار ریاست پر کیا گیا، جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے بات چیت کی اور لاوروف نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو بلانے کا اعلان کیا۔

وزارت خارجہ نے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے حوالے سے خطے میں ریڈیولوجیکل خطرے پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔ تاہم، روسی کمپنی نے پلانٹ پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں دی اور ایران سے 100 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں