ایران کا امریکا و اسرائیل کو جوابی کارروائی کا انتباہ

ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حملے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا امریکا و اسرائیل کو جوابی کارروائی کا انتباہ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی افواج اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گی۔ عراقچی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملہ بلااشتعال ہے، اور ٹرمپ نے ‘امریکہ فرسٹ’ کی پالیسی کو ‘اسرائیل فرسٹ’ میں بدل دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور حملہ آوروں کو ان کے کیے کا سبق سکھائیں گی۔ عباس عراقچی نے ‘ایکس’ پر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2012 کے ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اوباما پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ حالات اپنے حق میں نہ ہونے پر کسی ملک پر حملہ کرسکتے ہیں۔

سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ ایران پر حملہ کر سکتی ہے، جیسا کہ ایپسٹین فائلز کے بعد دیکھنے میں آیا۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے بڑے اسکینڈلز کی وجہ سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی حکمت عملی کا ذکر کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں