میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ کو سیاسی بیانات سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے اور ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو سیاسی بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی سربراہ کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں اور گورنر کو آئین کا مطالعہ کرنا چاہیے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم مختلف شہروں میں الگ الگ باتیں کرتی ہے اور ستائیسویں ترمیم کے معاملے پر عوام کو لالی پاپ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 140 کا نفاذ ضروری ہے، صرف باتوں سے مسائل حل نہیں ہوتے۔
مرتضیٰ وہاب نے سوال اٹھایا کہ کیا پنجاب کا بلدیاتی نظام سندھ میں نافذ کیا جائے؟ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دھونس دھاندلی نہیں ہوسکتی اور ایم کیو ایم کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ پنجاب کے نظام کے حامی ہیں یا نہیں۔















