روس، یوکرین جنگ کا حل فوجی نہیں، پاکستان کا مذاکرات پر زور

پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے روس یوکرین جنگ کے حل کے لیے مذاکرات کی حمایت کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے خطے پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اور تنازعات کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے حوالے سے پاکستان کو خدشات ہیں، اس جنگ کے نتیجے میں انسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ عالمی قوانین کے تحت شہریوں اور انفرااسٹرکچر کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، فریقین کو تصادم اور کشیدگی کے خاتمے کی طرف قدم بڑھانا چاہیے۔ مذاکرات سے مسائل حل کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ خفیہ طور پر روس کی مشاورت سے یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ بنا رہی ہے، جس میں 28 نکاتی روڈ میپ شامل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں