بنوں میں اغوا شدہ تین سرکاری اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں، جو سگے بھائی تھے۔ پولیس نے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
بنوں: (رائیٹ ناوٴ نیوز)بنوں سے اغوا کیے جانے والے تین سرکاری اہلکاروں کی لاشیں مل گئی ہیں، جو آپس میں سگے بھائی تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ سوکڑی حسن خیل میں نماز کے لیے گئے تھے۔پولیس کے مطابق، یہ تینوں بھائی سرکاری ملازمین تھے۔ سعید آختر کمشنر آفس، امجد خان پولیس اور حضرت اللہ کمشنر اسکواڈ پولیس میں تعینات تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 10 سے 12 دہشت گردوں نے ان کو اغوا کیا تھا۔ ڈی آئی جی بنوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے اور سوکڑی کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
ڈی آئی جی بنوں نے مزید کہا کہ خارجی و داخلی راستوں پر ناکہ بندیاں کر دی گئی ہیں تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔














